سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں چار روزہ انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی حصار میں شروع ہوگئی ، مہم کے لئے 1485ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں ، جو 4لاکھ 64ہزار 127بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے 2836پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ، محکمہ صحت کے مطابق مہم 22دسمبر تک جاری رہے گی ، مہم کے دوران 1434موبائل ٹیمیں ، 86فکسڈ ٹیمیں ، 55ٹرانزٹ اور رومنگ 10ٹیمیں گھر گھر اور مخصوص مقامات پر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلائیں گی ، دوسری جانب ڈی پی او سوات عباس مجید مروت نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے 2836اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔
Discussion about this post