سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)صوبہ بھر میں کرپٹ افسران اور محکموں کے خلاف بے رحم احتساب کا اعلان ،کرپٹ افسران کیلئے اس صوبے میں کوئی جگہ نہیں صوبہ بھر میں جلد چھاپہ مارکاروائیوں کا اغاز کیا جا رہا ہے ،تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وزیرا علی خیبر پختونخواہ کے مشیر ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے انٹی کرپشن افس سوات میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس وموقع پر انٹی کرپشن کے اے ڈی سی ملاکنڈ صفدر بنگش ،سرکل افیسر عبدالعلیم خان اور دیگرافسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک جس سے اس ملک سے کرپشن کیخلاف اعلان جہاد کیا ہے اس پر لبیک کہتے ہوئے صوبہ بھر میں کرپٹ افسران کے خلاف بے رحم احتساب کا اعلان کرتے ہیں اور اسکا باقاعدہ اغاز اپنے ضلع سوات سے کرونگا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل اور فائلیں تیار ہوچکی ہے جس میں سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال ،کڈنی ہسپتال دیگر محکموں میں بھرتیوں میں شدید بد عنوانیاں ہوئی ہے جس کے خلاف فائلیں تیار کرکے ان افسران اور کرپٹ مافیا کے لئے شکنجے تیار ہوچکے ہیں اور ان کے خلاف جلد ہی چھاپہ مار کاروائیاں شروع کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ اس صوبے سے کرپشن کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس وجہ سے انشاء اللہ اس صوبے سے مکمل طور پر کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا اور کسی کو سرکاری یا عوامی پیسہ لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ اور بدعنوان افسران کی نشاندہی کریں انکے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے ،اور عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں انٹی کرپشن کے افس 09469240401پر رابطہ کریں اور اس معاشرے سے کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار اداکریں ۔
Discussion about this post