سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) اے این پی ملاکنڈ ایجنسی کے 24پارٹی عہدیدار اور کونسلران نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اے این پی علاقہ الہ ڈھنڈ ملاکنڈ ایجنسی کے عہدیداروں ملک راجہ فیصل ، ملک نورحسین ، حاجی شیر زادہ اور ویلج کونسلران بخت حسین اور رضاء اللہ نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور چمن سے رکن قومی اسمبلی قہار خان ودان کی موجودگی میں اے این پی سے مستعفی ہوکر پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کے رہنما ملک ریاض خان ، سلیم خان ، دیرلوئیر کے سیکرٹری سرتاج خان اور ملاکنڈ کے سیکرٹری امین خان بھی موجود تھے ، پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو پختون قوم کی حقیقی نمائندگی کررہی ہے ، اس موقع پر ایم این اے قہار خان ودان اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سب مل کر ملک میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ اور پختونوں کے حقوق کے لئے لڑیں گے ۔
Discussion about this post