سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پختونخوا ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی قہار خان ودان نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان کے تحت تمام صوبوں اور قوموں کو یکساں حقوق دیئے جائیں ، فاٹا کو الگ صوبہ کی حثیت دی جائے ، ملک میں دوسری قوموں کے لئے الگ اور پختونوں کے لئے الگ قانون کو براہ راست نہیں کریں گے ، سیدو شریف ائیر پورٹ کی توسیع کیلئے مزیداراضی دینے کی مخالفت کرتے ہیں ، حکومت مالکان کو دی جانے والی اراضی کا معاوضہ فراہم کرے ، ڈہائی لاکھ پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کے خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں ملاکنڈ ایجنسی علاقہ الہ ڈھنڈ اے این پی کے 24عہدیدار اور کونسلران ملک راجہ فیصل اور ویلج کوناظمین بخت حسین اور ضیاء اللہ کی ساتھیوں سمیت پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر کیا ، اس موقع پر ملک ریاض ، سرتاج خان اور امین خان بھی موجود تھے ، ایم این اے قہار خان ودان نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور برصغیر پر بادشاہیت کرنے والی قوم پختونوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ ماضی ناانصافی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوات کے ادغام کے بعد یہاں کے مکینوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی کشید گی جنگ سے بھی ابتر ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ مسائل کا حل نہیں دونوں ممالک ایٹمی قوت ہے اور جنگ دونوں ممالک کیلئے خطرناک ہے تاہم بھارت نے جارحیت کی تو سب سے پہلے پختون قوم کھڑی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ملک میں اداروں کا استحکام اور عملی جمہوریت چاہتی ہے اور جمہوریت کیلئے ہر قوم پر آواز اٹھائے گی ، انہوں نے پختون قوم سے اپیل کی کہ وہ محمود خان کی صف میں کھڑے ہوکر اپنے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
Discussion about this post