سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )شعبہ صحافت وابلاغ عامہ سوات یونیورسٹی کے بورڈآف سٹڈیزنے ایم اے اوربی ایس پروگرام کے کورسزکی منظوری دے دی ہے تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف میڈیااینڈکمیونیکشن سٹڈیزکے دوسرے بورڈآف سٹڈیزکااجلاس گزشتہ روزڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین خالدخان کی صدارت میں منعقدہواجس میں بورڈآف سٹڈیزکے ممبران پروفیسرڈاکٹرسیدعبدالسراج، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرفیض اللہ جان، اسسٹنٹ پروفیسرروح الامین خان، ایسوسی ایٹ پروفیسراخترمنیر، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرفیض محمد، اسسٹنٹ پروفیسرامجدہلال، سجادعلی اورحیدرعلی نے شرکت کی اجلاس میں ایم اے کے کورسزمیں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ بی ایس پروگرام کیلئے نئے کورسزکوبھی باضابطہ طورپرمنظورکرلیاگیااس موقع پرشعبہ صحافت کے ایم اے اوربی ایس پروگرام کوآرڈینٹرجمال الدین اوردیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔ اجلاس کے شرکاء نے مجوزہ کورسوں کاتفصیلی جائزہ لیااوربعض تجاویزکے ساتھ ان کورسزکی منظوری دی اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادمیں سوشل سائنسزکے ڈین پروفیسرڈاکٹرسید عبدالسراج ، پشاوریونیوسٹی کے شعبہ صحافت وابلاغ عامہ کے سینئرفیکلٹی ممبرڈاکٹرفیض اللہ جان اوردیگرشرکاء نے کورسزکی تیاری کے سلسلے میں سوات یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے کردارکوسراہا اورجدیددورکے تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے کورسزمیں نئے موضوعات کوشامل کرنے پرفیکلٹی ممبران کومبارکباددی۔
Discussion about this post