سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی زیر اہتمام نشاط مینگورہ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شام اور برما مسلمانوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائیں ۔ احتجاجی مظاہرہ امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین کی زیرصدارت منعقدہوا بعدازاں نشاط چوک سے مین بازار ہوتے ہوئے گرین چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی احتجاجی مظاہرہ سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین ، جے یو آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام اور برما کے مسلمانوں پر ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ بچوں ، عورتوں اور بے گناہ لوگوں کی قتل عام انسانی حقوق کی علمبرداروں کے لمحہ فکریہ ہے ، مسلم حکمران بے حسی اور غلامی سے نکل کر شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائیں ۔
Discussion about this post