سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اورانکے وزراء تلاشی کے دوران مجرم اورچورثابت ہوگئے ہیں تاہم مزیدحکمرانی کی اخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کے اداروں کے سربراہان اورپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز خودگواہی دے رہے ہیں جبکہ آج تک پرویزخٹک نے ان الزامات پرمجرمانہ خاموشی اختیارکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے تین سال تک جنگلات پرپابندی اورپھرایک یکدم پابندی ختم کرناکس ڈیل کاحصہ ہے؟ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں مردان سے سوات تک 3ارب روپے کی لاگت سے109کلومیٹر12انچ پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے بعدایک پروقار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ناظم سوات محمدعلی شاہ،مسلم لیگ(ن)سوات کے صدرقیموس خان سمیت دیگرمسلم لیگی رہنمابھی موجودتھے۔ انجینئرامیرمقامنے کہاکہ چترال اورکوہستان میں کتنی لکڑی وزیراعلیٰ اورانکے ایجنٹ نے خودخریدی اورعلاوہ ازیں دیگرخریداری میں کنتی کمیشن وصول کی ہے عوام تبدیلی اورمیرٹ کے بلندوبانگ دعوے کرنے والے حکومت سے اسکاحساب مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد انصافیوں کی حکومت میں25فیصدکمیشن پرترقیاتی فنڈزدیئے جارہے ہیں جس میں وزیراعلیٰ صاحب خودبہتی گنگامیں ہاتھ دھو رہے ہیں،قلیل مدت میں منصوبے مکمل کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تمام منصوبے التواء کاشکارہیں مگرصوبائی حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران وزیراعلیٰ پرویزسے ڈکٹیشن نہ لیں بلکہ قومی اورعوام کے مفادات کومد نظررکھ فیصلے کریں۔انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کے 70نشستیں جیتنے کادعویٰ کسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں،عمران خان اورپرویز خٹک نے خودتحریک انصاف کے اصول اورمنشورکودفن کردیاہے اسلئے باشعورکارکن اس ڈوبتی کشتی سے چھلانگے لگارہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہم خودساختہ جلاوطنی سے وطن واپسی پرآصف علی زرداری صاحب کوخوش آمدیدکہتے ہیں،پیپلزپارٹی 27دسمبرکوسڑکوں پرنکلنے سے پہلے اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں اورپارلیمنٹ میں اپنامثبت کرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اب محترمہ بینظیربھٹوکی پیپلزپارٹی نہیں رہی بلکہ دوسروں سے رنگ لیکرفیصلے پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں اوردھرنوں میں حل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی بدولت شانگلہ،کالام ،ملم جبہ اورمٹہ سمیت ملحقہ علاقوں گیس کی ترسیل ممکن ہوجائیگی اورپورے ملاکنڈڈویژن میں کم دباؤکامسئلہ مستقبل بنیادوں پرحل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پورے ملاکنڈڈویژن کامنصوبہ ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔
Discussion about this post