سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ہائی سکول خوازہ خیلہ میں آل پارٹیز ودیگر مشران کانفرنس ریڈیو سوات انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔جس میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی مشران‘تنظیموں کے عہدیداران‘آپر سوات کے صحافی اورتحصیل مٹہ‘خوازہ خیلہ‘چارباغ اوربحرین کے معززین شریک ہوئے۔کانفرنس میں تمام مشران نے آبادی کے لحاظ سے آپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کے مطالبے پرزور دیا اور مطالبہ کیا گیا کہ آپر سوات کو جلد ازجلد ضلع کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقہ کی ترقی راہ پر گامزن ہوگا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ سوات کی آبادی بہت زیادہ ہوچکی ہے اور لوئر سوات مینگورہ پر رش حد سے ذیادہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ آپر سوات کو ضلع کی درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مسئلے کیلئے آپر سوات کے لوگوں نے آج جس طرح اتحاد کاا ظہارکیاوہ قابل دید ہے۔تحصیل ناظم مٹہ عبد اللہ خان نے کانفرنس میں مٹہ سوات کو ضلع ہیڈ کواٹر بنانے کا مطالبہ کیا۔
Discussion about this post