سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )کبل جماعت اسلامی زون PK-82اور PK-83کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ مولانا محمد اسماعیل ، امیر ختم نبوت تحریک مفتی محمد امتیاز، مولانا محمد ابراہیم شاہ ، مفتی شیر محمد ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، حا فظ اسرار ، رفیع اللہ ، مظفر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 1974میں فیصلہ کیا گیا اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ، آج وہ قادیانی شور مچا رہے ہیں کہ ہماری ساتھ ظلم ہو رہا ہے قادیانیوں کے کوشش ہے کہ اسلامی قانون کو کالعدم قرار دیا جائے لیکن جماعت اسلامی نے اسطرح کوششوں کو ہر محا ذ پر نا کام بنا دیا ہے اور آئندہ بھی جماعت اسلامی 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے غلا موں کو اس ملک میں لانے کے کوششیں کی جار ہی ہے لیکن عوام مدد سے ہم اسطرح ناپا ک کوششوں کا نا کام بنا کر دم لینگے انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک شعبہ قادیانی شخص کے نام کر نے کے ہم شدید مزمت کر تے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حضورؐ کے سا تھ محبت کرنے والے نہیں بلکہ دشمنی کرنے والے اقتدار پر قا بض ہے مقررین نے حضورﷺ کے سیرت پر تفصیلی بات چیت کی انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ ہمارا آئیڈیل اور رہنما ہے جماعت اسلامی کی جدوجہد غلبہ دین کے جدوجہد اور نبی ؐ کے داعیانہ زندگی سے جڑی تحریک ہے لہٰذا عوام کے ذھن سا زی قرآن و سنت کے روشنی میں اور پھر اسی نظام کو ملک میں جاری کرنا ہے ۔ مولانا سید ابو الا مودودیؒ نے پوری زندگی اسی جدوجہد میں صرف کی ہے اسلام دشمن قوتیں نا موس رسات ایکٹ 295-Bکے خلاف پیشنگوائیاں کر رہے ہیں عوام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ الیکشن محبان رسول ؐ کا ساتھ دیکر سازشوں کو ٹکرادے انہوں نے کہا کہ اس کائنات میں حضور سرور کائنات، خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺکی حیثیت بے مثال آفتاب درخشاں کی ہے جو غار حراسے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا۔
Discussion about this post