سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )پراسکیوشن آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر سیدنعیم خان ہوا جس کے شرکاء نے گذشتہ روز کرک میں ڈپٹی پی پی تاج محمد خان پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری اور پراسکیوٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید نعیم خان نے کہاکہ ہم شروع ہی سے حکومت سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ پراسکیوٹرز کو تحفظ فراہم کرے مگر اس سلسلے میں تاحال کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے،انہوں نے کہاکہ کرک میں ڈپٹی پی پی پر فائرنگ نہ صرف قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے اگر اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کی روک تھام نہ کی گئی تو اس سے پراسکیوٹر ز بے چینی اور پریشانی میں مبتلا رہیں گے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی پی پی تاج محمد خان پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو جلد ازجلد گرفتار کرنے سمیت اسکیوٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔
Discussion about this post