پشاور ( زمونگ سوات آن لائن نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا نصب العین ہے۔ چین کے پہلے دورے پر جارہا ہوں جہاں پر جے سی سی کی میٹنگ میں سی پیک میں شامل اب تک کے منصوبوں اور نئے منصوبو ں کی منظوری کاجائزہ لیا جائے گا۔
خیبرپختونخو ا کی حکومت چین کے ساتھ توانائی مواصلات اور انفر اسٹرکچر کے شعبوں میں تین نئے منصوبوں پر معاہدے کرے گی تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو ان منصوبوں میں بارہ سو میگاواٹ پن بجلی کا معاہدہ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی فاسٹ ریلوے ٹر یک اور گلگت ، چترال ، دیر اور چکدرہ روٹ شامل ہیں۔وہ نوشہرہ کے علاقے کوتر پان میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر انجمن تاجران اور مسلم لیگ ن شرین کوٹھے کے صدرنور النبی خان عرف شکر خان اور اے این پی کے حضرت خان نے اپنے چالیس ساتھیوں اور خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پر ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، گل ریز حکیم خان ، تحصیل ناظم رضاء4 اللہ، نورا لنبی عرف شکر خان، کونسلر افتخار صافی اور حضرت خان نے بھی خطاب کیا۔ پرویزخٹک نے نئے شامل ہونے والوں کوپی ٹی ا?ئی کی ٹوپیاں پہنائیں اوران کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ چینی ماہرین نے فاسٹ ریلوے ٹریک جو دو میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی،کی فزیبلٹی رپورٹ بنا لی ہے۔ اسی طرح گلگت ، چترال دیر اور چکدرہ روٹ کی تعمیر سے نہ صرف شمالی علاقوں کی ترقی ہوگی بلکہ چین کووسطی ایشیاء4 اورافغانستان سے ملانے کے لیے ایک نیا روٹ مل جائے گا۔ جو خطے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔۔ سی پیک کے تحت ہم نے تین انڈسٹریل پارک کی ڈیمانڈ کی ہے لیکن ہر صوبے میں ابھی صرف ایک انڈسٹریل پارک بنے گا۔جس کے لیے ہم نے کرنل شیر انٹر چینج کے قریب دس ہزار کنال اراضی مختص کردی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔
Discussion about this post