سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ ننگولئی کے رہائشی یوسف شاہ کی وفات پر اسلامی مالیاتی داؤد تکافل کمپنی نے پالیسی کے تحت 360,000 کا چیک خاندان کے ورثاء کے حوالے کردیا ، عمائدین علاقہ نے تکافل کمپنی کے اقدام کو بہت سراہا ، علاقہ کے عوام نے کمپنی میں کثیر تعداد میں اکاؤنٹس کھلوادیے ، سوات میں تحصیل کبل کے گاؤں ننگولئی کے رہائشی یوسف شاہ نے چند ماہ پہلے اسلامی مالیاتی داؤد تکافل کمپنی سے بیمہ پالیسی لی تھی ، لیکن دو اقساط ادا کرنے کے بعد وہ فوت ہوگیا ، کمپنی پالیسی کے مطابق ان کو مبلغ 360,512 تین لاکھ ساٹھ ہزار پانچ سو بارہ روپے ان کے ورثاء کو کمپنی کے ا یس بی ایم مردان محمد عاصم اور اے بی ایم سوات برانچ کے بخت بیدار نے چیک حوالے کردیا ، اس موقع پر کمپنی کے ملازمین نے علاقہ کے عمائدین کے سامنے چیک حوالگی پر پروگرام منعقد کیا ، علاقے کے عمائدین نے داؤد تکافل کے پالیسی کو سراہتے ہوئے زبردست پذیرائی کی ، اور کہاکہ علاقے کے اکثریت نے کمپنی میں اپنے اکاؤنٹس کھولنے اور مزید پالیسیاں لینے کی یقین دہانی کرائی ، سینکڑوں لوگوں نے کمپنی کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ، اور کہاکہ اس سے غریب یتیم افراد کسی کے محتاج نہیں ہوں گے۔
Discussion about this post