سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدراورصوبائی وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے عوام میں سیاسی شعور پیداکیا ‘اب عوام کیلئے کھرے اور کھوٹے کا تمیز کرناممکن ہوا ہے انہوں نے مذید کہا کہ صرف بلند وبالاعمارتیں کھڑے کرنا یا سڑکوں کی تعمیر سے ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس کے بنیادی حقوق اور انصاف فراہم کرنے سے ہی کوئی بھی معاشرہ یا ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہوسکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات کے مختلف مضامات آذاد بانڈہ ‘سورباٹ اور جانی مار راگستون میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلربہادرخان ومعززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔اجتماعات کے دوران اے این پی‘پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے ممتاز کارکنوں عبد العزیز‘عنایت الرحمان‘جہانزیب‘احسان اللہ‘نجیب اللہ‘محمد حسن‘محمد عربی‘حیات اللہ‘جان کاکا‘امیرذادہ‘وزیر ذادہ‘شیر علی‘گل ذادہ‘شگن کاکااور خان ذادہ نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اپنے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔اجتماعات سے ویلج کونسل سخرہ کے ناظم قیوم ‘محمد روشن اور خورشید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سرکردہ کارکنوں کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے سے حلقہ پی کے84مٹہ سوات سے دیگر سیاسی پارٹیوں کاسیاسی جنازہ نکل گیااور صوبائی وزیر محمود خان کے قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ایک مظبوط قوت بن گئی۔صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ماضی میں ترقیاتی سکیمیں عوامی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفاد کے حصول اور مخصوص لوگوں کو نوازنے کیلئے منظور کئے جاتے تھے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہیں مگر ہماری حکومت کسی فرد یا افرادکو خوش کرنے کے بجائے عوامی مفاد کومقدم رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے خالص میرٹ اور ضرورت کے بنیاد پر مکمل کروارہے ہیں۔محمود خان کا کہنا تھاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا اور علاقے کی ترقی کے لئے کام کرنا عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ عوام کی حق ہے اور انہیں یہ حق دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں غاصبوں نے عوام سے جھوٹے وعدوں اورفریب کے ذریعے ووٹ لیتے اور پھر اپنے عیاشیوں اور جیبوں کو بھرنے میں مصروف ہوجاتے تھے عوام کے مسائل حل کرنا تودرکنار علاقے کی طرف واپس نہیں موڑتے تھے۔انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ سوات سٹیٹ پاکستان میں ضم ہونے کا 46سال ہوگیا ہے مگر ان46سال میں گزشتہ حکمرانوں نے حلقے میں ایک پیسے کا ترقیاتی کام نہیں کیا ۔ جس کے وجہ سے علاقے کے لوگ مسائل ومشکلات میں مبتلا تھے مگر اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے صوبے میں اقتدار سنبھالتے ہی پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے علاقہ ترقی کے اس دور میں شامل ہونے کے ساتھ عوام کے بیشتر مسائل حل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور کوئی ایک پائی کا کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔دوسروں پر الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے ترقی کا سوچ بھی نہیں کیا۔محمود خان نے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر مناظرے کا کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے عدالت میں ہر وقت مناظرے کیلئے تیارہوں۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈاکواؤں کا دور گزرگیا ہے اور اب ایماندار اور مخلص قیادت ہی عوام کی خدمت کرسکتی ہے انہوں نے سپاسنامے میں پیش کئے گئے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے روڈز‘بجلی اور جانی مار راگستون کیلئے دو ہینڈ پمپوں کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔
Discussion about this post