سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ایس ڈی او واپڈا راحت علی نے کہا ہے کہ سب ڈویژن بریکوٹ میں سب ڈویژن آفس کے قیام سے صارفین کو گھر کی دہلیز سہولیات بہم پہنچائی جائی گی ، عوامی تعاون سے علاقے کے بجلی کے مسائل حل کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی ، کسی بھی شکایات کی صورت میں دفتر سے رابطہ کریں کیونکہ صارفین کو بہترین سہولیات ہمارا فرض ہے ، کنڈا کلچر کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور عنقریب اس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بریکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ واپڈا نے سب ڈویژن بریکوٹ میں آفس کا قیام عمل میں لایا جس کی وجہ سے اب یہاں کے صارفین کے بجلی سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جائے ، علاقے کے عوام بجلی کے مسائل کے حل کے بارے میں ڈائریکٹ رابطہ کریں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم بہترین انداز سے صارفین کے شکایات دور کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین بر وقت بجلی کے بلز ادا کریں اور جن کے ذمہ بقایا جات میں فوری طور پر جمع کرائیں ، بجلی چوری کرنے والا گناہگار اور قومی مجرم ہے اس لئے ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کنڈا مہم کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔
Discussion about this post