سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی آف سوات کے جر نلزم اینڈ کمیونیکیشن کے چیئرمین خالد خان نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں نئے ائین کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا ، اور اس موقع پر الیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا ، جس میں ڈائریکٹر انفارمیشن سرورخٹک ، حضرت بلال ، صلاح الدین خان ، قاسم یوسفزئی اور شوکت علی شامل ہیں اور الیکشن کمیٹی کو فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ، اس موقع پر خالد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور کے بعد سوات پریس کلب اس صوبے کا بڑا ور متحرک پریس کلب ہے اور یہاں کے صحافیوں نے ہر دور میں نہایت ہی بہادری سے تمام تر چیلیجز کا مقابلہ کیا ہے اور امن کے قیام میں بھی یہاں کے صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنا اتفاق و اتحاد قائم رکھیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز نمٹا جا سکیں ، اس موقع پر حضرت بلال ماما جی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔
Discussion about this post