سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے ادارہ الخدمت مینگورہ میں یوتھ ذمہ داران کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر جے آئی یوتھ عبدالغفار منعقدہواجس میں قیم جماعت اسلامی ضلع سوات مفتی شیرمحمد، جے آئی یوتھ سوات کے صدر محمدزادہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یکم جنوری کو منعقدہ انٹراپارٹی الیکشن کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا انٹراپارٹی الیکشن کی تیاری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو سوات میں تین زونز پی کے80، پی کے 83اور پی کے 84 کے 27یونین کونسلز میں یوتھ صدارت کے لئے 80اور جنرل سیکرٹریز کے لئے 79 امیدواروں میں براہ ست مقابلہ ہوگا جس کے لئے پبلک مقامات پر 28پولینگ سٹیشنز قائم کی گئی ہیں پولینگ سٹیشنز میں پریذائڈینگ افیسرز اور اسسٹنٹ پریذائڈینگ کی تقرریاں عمل میں لائی جاچکی ہے اور دیگر تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
Discussion about this post