سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )جماعت اسلامی حلقہ خواتین سوات کا دو روزہ تربیت گاہ برائے ارکان و کارکنان جامعہ صراط الجنۃ للبنات گلاڈھیر اوڈیگرام میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تربیت گاہ میں خواتین کارکنان کی تربیت کیلئے کئی موضوعات پر درس قرآن ، درس حدیث اور لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا۔دو روزہ تربیت گاہ میں سوات حلقہ خواتین میڈیا انچارج کلثوم وقار نے ایک قراداد کے ذریعے شام حلب اور برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ بشار الاسداور اتحادی ممالک کا بین الاقوامی طورپر بائیکاٹ کیا جائے ۔ دوروزہ تربیت گاہ کی آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبرپختونخوا کی ناظمہ عنایت امین نے کہا کہ خواتین کارکنان جماعت اسلامی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے اس لئے خواتین حجاب اور اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار اد ا کریں ۔ تربیت گاہ میں جماعت اسلامی کی خاتون ایم این اے عائشہ سید ، نائب ناظمہ صوبہ حمیرابشیر ، سابقہ ایم این اے جمیلہ احمد سمیت دیگر خواتین ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔
Discussion about this post