ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے روڑیا میں کھیت سے 2دستی بم برآمد کر لئے گئے ، بم ڈسپوزل یونٹ نے بموں کو برآمد کرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا ، ایس ایچ او چارباغ محمد آیاز خان کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقے روڑیا میں کھیت سے کھدائی کے دوران دو پرانے دستی بم ملے جس پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا نے دونوں بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے ، پولیس کے مطابق چائنہ ساخت کے دونوں دستی بم پرانے تھے اور کھیتوں میں چھپائے گئے تھے ۔
Discussion about this post