سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) محکمہ جیل خانہ جات میں 26سالہ خدمات انجام دے چکا ہوں فنڈ اور پنشن کیلئے محکمہ خزانہ کے اہلکار دھکے کھلارہے ہیں ، متعلقہ محکمے کے کلرک حضرت حسین نے بے عزتی کردی ، گزشتہ روز بیان دیتے ہوئے سر بلند خان جو محکمہ جیل خانہ جات میں پچھلے 26سال سے خدمات دے چکے ہیں نے بتایا کہ 26سال خدمات کے بدلے اب دھکے کھارہا ہوں ، میرے جائز حق کیلئے مجھے خوار کیا جارہا ہے جبکہ رشوت ستانے کیلئے راستے ہموار کیئے جارہے ہیں ، فنڈ اور پنشن کیلئے محکمہ خزانہ کے چکر کاٹ رہا ہو ں اس دوران محکمہ خزانہ کے کلر ک حضرت حسین جس نے میرے جائز کام کو نہ صرف لٹکایا ہوا ہے بلکہ ہیلے بہانوں سے رشوت ستانے کیلئے مجبور کررہا ہے ، متعلقہ اہلکار سے اسے محکمے کے اعلیٰ حکام بھی عاجز آگئی ہے لیکن موصوف ٹھس سے مس نہیں ہورہا آفسوس اس بات کا ہے کہ جس ملک اور معاشرے کیلئے 26سال میں نے اپنے زندگی کے خدمت میں گزار دیئے اس معاشرے کے لوگ اب مجھے خوار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، اگر متعلقہ اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی تو مزید لوگ خوار ہوتے رہیں گے ، میں صوبائی و ضلعی حکام سے فوری طور پر متعلقہ اہلکار کیخلاف کارروائی کی اپیل کرتا ہوں مجھے موصوف بے وجہ دھت کار سے بچایا جائے ۔
Discussion about this post