سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اورصوبائی وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سرکاری سکولوں کی معیار بہتربنانے اور دور جدید کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ خواتین کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ خواتین کی تعلیم کی بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔اسلئے موجودہ صوبائی حکومت نے تحصیل مٹہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی بہتر مواقع ان کے دہلیز پر مہیاں ہو ں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 84مٹہ سوات میں پارسا کے زیر اہتمام دہشت گردی کے دوران تباہ شدہ پرائمری سکولوں کی دوبارہ تعمیر شدہ عمارتوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی کونسلرز بہادر خان‘خیرات‘ناظم ویلج کونسل سخرہ محمد قیوم کے علاوہ معززین علاقہ‘سکول کے طالبات اور پارسا کے نمائندے بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ مذکورہ سکولوں کی عمارتوں کو صوبائی حکومت نے سات کروڑ سات لاکھ روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ محمود خان نے کہا کہ صوبے میں تمام تر ترقیاتی منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت فنڈزفراہم کررہی ہے۔انہوں نے واضح کردیا کہ صوبے میں اگر این جی اوز یا دیگر فلاحی ادارے صوبائی حکومت کی ایماء پر ترقیاتی کام کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعمیر سکول پروگرام کے تحت تمام سرکاری سکولوں میں پینے کا پانی‘اضافی کمروں‘چاردیواری اور ٹائلٹس کے تعمیر ‘فرنیچر کی فراہمی اور کمپیوٹر لیب کا قیام جیسے بنیادی سہولیات فراہم کردی گئی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ خیبر پختونخواہ واحد صوبہ ہے جس میں حکومت اپنے بجٹ کا 28فیصد حصہ تعلیم پرخرچ کررہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ سرکاری پیسہ عوام کاہے اور سب سے پہلے لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم میں ایسے پیشے کا انتخاب کریں کہ جس کا مقصدصرف پیسے کا حصول ہوں بلکہ ان کو اپنے تعلیم کی طرف راغب کریں ۔جس سے وہ ایک بہترین انسان بن سکے۔کیونکہ ایک بہترین انسان ہی معاشرے کا پروقار حصہ بنتا ہے۔انہوں نے اساتذہ کرام سے بھی کہا کہ وہ طلبہ کے تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔قبل ازیں انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول برہ درشخیلہ کی عمارت کا افتتاح کیا۔
Discussion about this post