سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات، پا کستان تحر یک انصاف کے رہنمااور پی کے 83کے ارگنا ئزر عزیزالر حمن نے کہا ہے کہ سوات کو دو حصو ں میں تقسیم سوات کے تار یخی حیثیت کو ختم کر نے کے خلا ف ایک سا ز ش ہے کیو نکہ تاریخی سطح پر سوات ملک بھر میں مشہور ہے عوا م نہیں چا ہتے کہ سوات دو ٹکرے ہو جا ئے اس سازش کو نا کا م بنانے کیلئے عوام متحرک ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پا کستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمر ان خان اور خیبر پختو نخوا کے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک کچھ ما ہ پہلے سوات آمد کے موقع پر گراسی گر اونڈ میں جلسہ عا م سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سوات کے عوام کوایک اور تحفہ دینا چا ہتا ہواور سوات کواپر سوات ضلع دینا چا ہتا ہوتو عوام نے اس پر نہیں کا اظہار کیا پورے جلسہ گاہ میں شر کا ء نے ہا تھ اُٹھا کے انکار کر دیا ،انہو ں نے مز ید کہا کہ اس فیصلے سے پار ٹی کو نقصان پہنچے گا پار ٹی قا ئد ین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااس قسم کے فیصلے نہیں کر ینگے جس سے پا ٹی کے ساک کو نقصا ن پہنچے اور سوات کے عوام نا رض ہو جا ئے ۔
Discussion about this post