سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کلچرل نائٹ کا انعقاد ، مقامی فن کاروں نے فن کے جوہر بکھیر دئے ، لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،نئے سال کا استقبال جوش و خروش سے کیا گیا۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی پہلی بار نئے سال کے استقبال کے لئے کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا ، کلچر ل نائٹ کا انعقاد مقامی شادی ہال میں رنگونہ ایونٹس منیجمنٹ اور دل سے پاکستان کی جانب سے کیا گیا جبکہ گامونہ ویلفیئر سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ کا بھی اس میں اشتراک رہا۔کلچرل نائٹ میں سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے بینڈ ’’ یون ‘‘ نے اپنی موسیقی سے تقریب کو چار چاند لگا دئے ، تقریب میں ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم ، سابق وزیر جنگلات واجد علی خان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پشاور اور پنجاب سے بھی لوگ شریک ہوئے ۔ تقریب میں توروالی زبان کے فنکاروں نے روایتی موسیقی پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ یون بینڈ نے لائیو پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئے۔ تقریب میں شریک ایم پی اے فضل حکیم ، سابق وزیر جنگلات واجد علی خان اور دیگر معززین علاقہ نے کہ کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سوات ایک پرمن جگہ ہے اور لوگ بلا خوف و خطر یہاں آسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے نوجوانوں میں جو ٹیلنٹ موجود ہے وہ کہی اور نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ ان کی صلاحتیں کھل کر سامنے آسکے۔ تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ کلچرل نائٹ کے انعقاد کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جبکہ لوگوں کو یہ باور بھی کرانا ہے کہ سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔تقریب میں شریک دیگر لوگ خوب محظوظ ہوئے جبکہ نوجوانوں نے بھنگڑے بھی ڈالے اور روایتی اتنڑ ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا اور نئے سال کا جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔
Discussion about this post