سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) عوامی خدمت گار گروپ کا اجلاس زیر صدارت بانی خواجہ عمران مٹہ سوات میں منعقد ہوا جسمیں مٹہ ‘بیدرہ‘چاقور‘درشخیلہ ‘کورے اور سین پوڑہ کے جوان ومشران شریک ہوئے۔اجلاس سے خواجہ عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت گار گروپ کامقصدضلع سوات کی عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے‘سٹڈی سرکل منعقد کرنے ‘کرپشن کے معنی سے باخبر کرنے اورپاکستان کے آئین وقانون سے باخبر کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت گارگروپ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد بھی کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پلان بھی تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں لیکن کسی نے ہمارے اصلی مسائل پر توجہ نہیں دی ہے بلکہ الٹا ہمیں طبقوں میں تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے پلیٹ فارم سے غریب لوگوں کو سیاست میں حصہ ملنے کا موقع فراہم ہوگااور عام آدمی یہ جان سکیں گے کہ آئندہ ہم ووٹ کس بنیاد پر دیں گے۔خواجہ عمران نے واضح کیا کہ ہم اپنے ووٹ کے ذریعے حکمرانوں کو اپنے مسائل حل کرنے اور قانون بنانے کیلئے بھیجتے ہیں لیکن وہ صرف ترقیاتی کاموں میں اپنے کمیشن لینے میں مصروف ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس ملک کے بنیاد‘تاریخی حوالوں سے اور مستقبل کے بارے میںآگاہی حاصل کرناچاہتاہوں اور عوامی ‘سیاسی‘سماجی اور سوشل ورک کرنا چاہتے ہو تو عوامی خدمت گار کا حصہ بن کرہمارے ساتھ دیں تاکہ غریب عوام سہولیات سے مستفید ہوسکے۔اجلاس سے شریف اللہ‘محمد علی اور ریاض احمد بٹ نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post