سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ابدالی سکول اینڈ کالج امانکو ٹ میں سید ت النبی ﷺ کا نفر نس منعقد ہو ا ، جس میں طلباء وطالبات سمیت اساتذہ نے شرکت کی ۔اس کانفر نس میں ممتازسکالر انجینئر خواجہ نوید مہما ن خصو صی تھے ۔ سیر ت کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے مہما ن خصو صی انجینئر خو اجہ نو ید نے خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ حضر ت محمد ﷺ پوری انسا نیت کیلئے ایک نمونہ تھے ۔ انہوں نے کہ حضرت محمد ﷺ کی بعثت ایک ایسے وقت میں ہو ئی جب ظلم وستم زوراں پر تھی ۔ ہر طرف گھپ اند ھیر ے تھے، معاشرتی تمدنی ، اخلا قی اور سیا سی نظا م تباہ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حضر ت محمد ﷺ نے 23 سال محنت شاقہ اور جہد مسلسل سے اس جا ہلی نظام سے عوام کو نجا ت دیا اور معاشر ہ میں امن ومحبت ،اخوت ورداداری کی نفا قائیم کی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے عر ب میں ایک اسلا می ،فلا حی ریاست قائیم کی جس کی وجہ سے پوری دنیا میں خوشحالی ، تر قی ،علم کی روشنی کا نظام قائیم ہوا ۔ انجینئر خواجہ نو ید نے طلباء و اساتذہ پر زور دیا کہ ہمیں بھی اُسوہ رسول ﷺ پر عمل کرنا چا ہیے ۔اس کا نفر نس سے طلبا ء اساتذہ اور ابد الی ایجو کش سسٹم کے ڈائیر یکٹر اختر علی خان نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post