ماہر ین علم نجوم کا کہنا ہے کہ 2017 پاکستان میں خوشگوار تبدیلیوں کا سال ہوگا ، عمران خان نئی شادی کیلیے نئی شیروانی خریدیں گے ،سیاست کی وادی ہو ، کھیل کا میدان ،یا اقتصادی ترقی کا شعبہ ، ہر طرف مثبت تبدیلیاں دکھائی دیں گی۔سامعہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2017پاکستان کے لئے ایک مثبت سال ہے ، سیاست کے میدان میں ہل چل نمایاں رہے گی تاہم ن لیگ کی حکومت پریشانیوں کیباوجود مدت پوری کریگی ،پی ٹی آئی چیئرمین نئے سال میں جو پہلی شیروانی خریدیں گے وہ اْن کی شادی کی ہوگی۔عالیہ نذیر نے کہا کہ 2017 میں کرکٹ کے میدان میں نئے چہرے سامنے آئیں گے ، قومی ہاکی ٹیم کو دنیامیں کھویا ہوا واپس مل جائیگا ، شوبز کی دنیا بھی جگمگائے گی۔ہر سال ماہرین نجوم اپنی اپنی پیش گوئیوں سے دنیا کو آراستہ کرتے ہیں ، ستارے اور ٹیروکارڈز کو پاکستان کو روشن مستقبل کی نوید سنارہے ہیں ، لیکن اصل صورتحال کیا ہوگی، یہ تو وقت بتائے گا۔
Discussion about this post