سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او الطاف حسین نے جوئے کے الزام میں 38افراد کو گرفتار کرلیا،ملزمان جنگی مرغیوں کو پر قمار بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا،ملزمان سے13جنگی مرغیاں اور 73ہزار سے زائد رقم برآمدہوئی،دیگر کاروائیوں میں 343گرام چرس،ایک پستول ،19کارتوس برآمدکی ۔اسی طرح ایس ایچ او مینگورہ امجد علی نے مختلف کاروائیوں میں حیدر علی ولد عبد المنان سکنہ بنڑ کے قبضہ سے506گرام چرس برآمدکی،دیگر ملزمان سے 430گرام چرس برآمد ہوئی۔جبکہ ایس ایچ او مٹہ نے مختلف کا روائیوں میں 884گرام چرس،8گرام ہیروئن،برآمد کی ملزمان کو گرفتار کرلیا،شک کے بناء پر 100افراد کی crvsسم پر چیکنگ کی،واضح رہے کہ تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔
Discussion about this post