سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے جماعت اسلامی سوات یوتھ الیکشن ذمہ داران کا اہم اجلاس امیر ضلع محمدامین ادارہ الخدمت میں منعقد ہوا جس میں ، قیم ضلع مفتی شیر محمد ، نائب امیر ضلع نوید اقبال ڈپٹی قیم ضلع ڈاکٹرعبیدا للہ ، سیکرٹری الیکشن کمیشن جے آئی یوتھ ضلع سوات حیدر علی، خالد حسین کانجو سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلاس میں پہلے مرحلے کی انتخابات کا جائزہ اور دوسری مرحلے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ۔ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ یوتھ انٹراپارٹی الیکشن میں نوجوانوں کی بھرپورشرکت خوش آئند ہے۔ ۔جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو جمہوری ہے ۔ نوجوانوں کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے اور جماعت اسلامی ہی نوجوانوں کی مسائل حل کریگی۔
Discussion about this post