سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مٹہ سوات کے پہاڑی علاقہ سربانڈہ میں ثنا ء اللہ ولد حضرت غنی سکنہ سربانڈہ اپنے رشتہ دارمسماۃ حمایت بی بی دختر حضرت یونس کو گاڑی میں بٹھاکر اغواء کررہی تھی کہ مٹہ پولیس کوبروقت اطلاع پہنچنے پر ایس ایچ او بخت خان اورASIافضل شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران رونیال کے مقام پرڈرائیوراکرام اللہ ولد شیر رحمان سمیت گرفتار کئے۔اغوا کار ملزم کے قبضے سے ایک عدد30بور پستول اور5عدد کارتوس بمعہ مغویہ مسماۃ(ح) بھی برآمد کیا گیا ۔اس حوالے سے ڈی ایس پی مٹہ سوات پولیس سٹیشن اکبر شنواری اور ایس ایچ او بخت ذادہ خان نے بتایا کہ مٹہ سوات کے پہاڑی علاقہ سربانڈہ سے ہمیں لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغواکرنے کا خبر ملی تو ہم فوراًناکہ بندی کرکے ملزمان کو بروقت گرفتار کرلئے اور ان کے خلاف جرم15AA۔506۔452 ۔496کے تحت مقدمات درج کردئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور جہاں بھی اس قسم کے کیسز ہو تو مٹہ پولیس کو بروقت اطلاع کریں انشاء اللہ بروقت قانون کے مطابق کاروائی ہوگا۔ڈی ایس پی اکبر شنواری نے مذید بتایاکہ پولیس میں کوئی بھی کرپشن لینے کی جرات نہیں کرسکتا لہذا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ہر کسی کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔
Discussion about this post