سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ ، طویل خشک موسم کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ، سوات کے وسطی شہر اور گرد نواح سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری جبکہ سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ ، بحرین ، میاندم اور کالام میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے ، بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہوا اور تاحال دیمی بارش جاری ، جبکہ مختلف علاقوں سے برفباری کے اطلاعات موصول ہوئی اس وقت وسطی شہر اور گرد نواح میں گہری بادل چھائے ہوئے ہیں اور اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ حالیہ بارش کا سلسلہ آئندہ چار ، پانچ دنوں تک جاری رہہ سکتا ہے بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد شہر بھر میں گرم ملبوسات کی خرید و فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ دوسری جانب گرم کھانوں کے سٹال بھی سجی ہوئی نظر آرہے ہیں ان سٹالوں میں روایتی کھانوں کے علاوہ چائنیز ، پاکستانی اور انڈین گرم کھانے دستیاب ہے ، سوات کے بالائی اور سیاحتی علاقے جس میں مالم جبہ ، میاندم ، بحرین ، کالام ، گبرال ، مٹلتان شامل ہیں میں اب تک4سنٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی ہے بالائی علاقے جن میں مالم جبہ ،کالام ، مٹلتان اور ملحقہ علاقے شامل ہیں رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان علاقوں تک رسائی کیلئے جو شاہراہیں استعمال ہوتی ہے ان کی حالت پہلے سے بہت خراب تھی جبکہ برفباری کے بعد مزید مشکلات نے علاقے کے لوگوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے، یاد رہے کہ طویل خشک موسم کی وجہ سے نزلہ زکام اور سینے کے امراض میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا تھا اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ان بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہوجائیگا ۔
Discussion about this post