سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت کے دفتر میں سادہ مگرپر وقار تقریب ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہاکہ جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں ، سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرینگے ،پولیس عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں ،اس موقع پر ڈی پی او سوات نے جرائم سے پاک سوات مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ڈی پی اومینگورہ سرکل حبیب اللہ خان،اور ایس ایچ او مینگورہ سٹی امجد علی کو نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دیئے.
ADVERTISEMENT
Discussion about this post