ADVERTISEMENT
سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں گیس سلینڈر لیک اور آ گ لگنے سے میاں بیوی شدید زخمی جن میں بیوی نے زخمو ں کے تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسی جبکہ شوہر کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں گریزر کے گیس سلینڈ ر لیک ہو نے کے بعد صبح کے وقت آ گ لگنے سے میا ں بیوی بشیر احمد ولد فضل مالک اور مسماۃ (ن)زوجہ بشیر احمد شدید زخمی ہو ئے جن کو کبل ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں مسماۃ (ن) نے زخمو ں کے تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسی جبکہ شوہر کو سید وشریف ہسپتال ریفر کیاگیا ہے ذرائع کے مطابق ان کے حالت کا فی نا زک ہے جن کو پشاور ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.
Discussion about this post