سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام) آئی ایس پی آر سوات کے انچارج میجر شہاب الدین نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مشکل حالات میں بھی سوات کے صحافی ثابت قدم رہے اور زمینی حقائق کو منظر عام پر لا کر بہتر انداز میں صحافتی فرائض سرانجام دئیے ، سوات میں امن کے قیام کیلئے صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے معاشرتی نا ہمواریوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرینگے وہ گزشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی ممبران کے اعزاز میں دئیے گئے ٹی پارٹی کے موقع پربات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم نے میجر شہاب الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو سوات کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، میجر شہاب الدین نے سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار اد ا کیا ہے اور مشکل وقت میں بھی سوات کے صحافیوں نے علاقے کے معروضی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قلمی جہاد کیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب کابینہ کیساتھ مکمل تعاون کرینگے اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ حسب سابق علاقے میں قیام امن کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔
Discussion about this post