سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او رحیم آباد آفتا ب خان نے کارروائی کرتے ہوئے بدنامی زمانہ منشیات فروش فیاض عرف فیاضی ولد خیراتی گل سکنہ خالق آباد ، ملوک آباد سے 514گرام چرس برآمد کیئے جبکہ دیگر ملزمان کیخلاف بھی آیف آئی آر درج ہوئے اس طرح ایس ایچ او تھانہ بنڑ زاہد شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے 4اور ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 350گرام چرس برآمد کرلیئے ، ایس ایچ او رحیم آباد اور ایس ایچ او بنڑ نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور منشیات فروشوں کے خاتمے تک کارروائیاں کرتے رہیں گے ، دوسری جانب ایس ایچ او مینگورہ امجد خان نے کارروائی کرتے ہوئے 2007سے گاڑی کی چوری میں مطلوب اشتہاری ملزم اقبال ولد شاکر اللہ سکنہ شاہدرہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کارروائیوں میں دکانوں اور پلازوں سے چوری کرنیوالے چور سے 2عدد لیپ ٹاپ اور 10ہزار نقد ، 700گرام چرس اور دیگر مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیئے ۔
Discussion about this post