ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کی سیاحتی علاقوں مدین ، کالام ، میاندم ، مالم جبہ میں سال کی پہلی برفباری شروع ہوتے ہی سیاحوں نے ان علاقوں کا رخ شروع کردیا ہے ، سیاح اسمان سے گرتے برف کے لوگوں کو انجوائے کرتے رہے ، طویل انتظار کے بعد جب رحمت خداوندی برسنا شروع ہوگئی تو سیاحوں اور مقامی لوگوں کو چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی بارش اور برفباری نہ صرف ضروریات زندگی کیلئے مفید ثابت ہوئی تو دوسرے طرف سیاحوں نے حسین مناظر کو خوب انجوائے کیا ، اور فیملی کے ہمراہ گرتے برف کو اپنے کیمروں میں قید کرتے رہے ، اس طرح نوجوانوں نے برف پر رقص کرکے اپنے خون کو بھی گرمایا ۔
Discussion about this post