سوات(شیرنواب کالامی سے)کالام میں برف باری کے بعد عوام کو مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق کالام میں حالیہ برف باری کے بعد کالام میں اب تک ﮈھائی فٹ برف پڑ چکی ہے جس سے کالام اور محلقہ علاقوں میں رہنے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لنک روﮈوں کی بندش اور کالام سول ہسپتال میں لیڑی ﮈاکٹر کے نہ ہونے سے کالام کے عوام رُل گئے، کالام ، اشہو، گبرال اور مٹلتان تک کے لے کالام کا واحد ہسپتال آج بھی لیڑی ﮈاکٹر سے محروم ہے ،ﮈلیوری کے کیسسز میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں،کالام اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کالام ہسپتال میں لیڑی ﮈاکٹر بجھوانے کا انتظام کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے. یاد رہے کہ کالام ہسپتال میں لیڈی ﮈاکٹر نہ ہونے سے اکثر ﮈلیوری کی کیسسز میں مریض کو مینگورہ شہر لےجاتے ہوئے مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں.
Discussion about this post