سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سیمینار کامقصد یونیورسٹی اور اس کے ساتھ ملحقہ کالجزکے لیکچرارز کو پلیجرزم ٹیسٹ کرنے والے سافٹ ویئر سے روشناس کرانااورانٹی پلیجرزم کلچر کوپروموٹ کرنا تھا ۔چیف آرگنائزر ناصر شاہین یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام گزشتہ روز انٹی پلیجرزم کلچرپروموشن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجز کے لیکچرارز نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل خیبرمیڈیکل یونیورسٹی آسیہ بخاری نے شرکاء کو انٹی پلیجرزم سافٹ وئیر کے استعمال اور فوائد سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر سیمینار کے چیف آرگنائزر و ڈایریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل یونیورسٹی آف سوات ناصر شاہین نے اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں شفاف اورمعیاری تحقیق کے لئے یونیورسٹی و کالجز کے فیکلٹی ممبران کے لئے پلیجرزم سافٹ وئیر پرعبورحاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ اُنہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کے مستقبل میں بھی اس طرح کے مفید تربیتی ورکشاپ و سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر ڈورک و مہمان خصوصی جعفرخان نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر سیمینار کے آرگنائزر ڈاکٹر شاہد، عمران، نصیر احمد ودیگر کی کوششوں کوسراہا۔
Discussion about this post