سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)گل کدہ مینگورہ میں اے این پی ، قومی وطن پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے اہم عہدیدار ساتھیوں اور خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔شامل ہونے والوں میں سابقہ کونسلر عیسی محمد ، سلیم خان سمیت دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔ اس موقع پر شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس اور امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں ۔ 2018ء عام الیکشن میں جماعت اسلامی کلین سویپ کریگی۔ موجودہ منتخب ممبران کی نااہلی کی وجہ سے مینگورہ میں عوام گیس اور صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ منتخب ہوکرعوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے ۔ تقریب سے سابقہ کونسلر عیسیٰ محمد ، ضیا ء الدین اور سلیم خان نے بھی خطاب کیا ۔
Discussion about this post