پشاور (زمونگ سوات آن لائن نیوز)پشاور میں آئے روز پولیس کی جانب سے کئے جانے والے سرچ اپریشنز کے باوجود قتل وغارت کا سلسلہ تھم نہ سکاتھانہ فقیر آباد کی حدومیں موبائل نہ دینے پر رہزنوں کی فائرنگ سے میڈیکل کاطالب علم جان بحق ہو گیا شہر کے دیگر علاقوں کی طرح تھانہ فقیر آباد کی حدود اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رات گئے تک ڈاکووں اور رہزنوں کا راج ہو جاتا ہے جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہوتی ہے . گزشتہ رات فقیر آباد میں موبائل نہ دینے پر رہزنوں کی فائرنگ سےجان بحق ہونےوالا کامران کا تعلق کرم ایجنسی سےتھا جو میڈیکل کی تیاری کی غرض سے پشاور آیا تھا خاندانی ذرائع کے مطابق طالب علم کامران نے ڈاکوں کو موئل نہ دینے پرفائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اور ایل ارایچ میں چارگھنٹے تک اپریشن ہوتا رہا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے زبانی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Discussion about this post