سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )جمعیت اتحاد العلماء سوات کاتنظیمی اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین کے زیر صدارت ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقد ہوا ، قیم ضلع مفتی شیر محمد نے بھی شرکت کی۔ تنظیمی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو جمعیت اتحاد العلماء سوات کا صدر ، مولانا محمد طیب کو جنر ل سیکرٹری، مولانا عظیم اللہ اور مفتی سہراب واصل ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، مولانا شیرزادہ اور قاری نور محمد ضلعی نائب صدور جبکہ مولانا ضیا ء اللہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ۔زونل سطح پر بھی تنظیم نو کا عمل مکمل کیا گیا جس کے مطابق زون پی کے 80 مولانا فضل وہاب صدر، مولانا محمد شریف جنرل سیکرٹری ، پی کے 81 مولانا مفتی فضل اکبر صدر ،مولانا محمد عتیق الرحمان جنرل سیکرٹری ، پی کے 82مولانا فضل معبود صدر ، مولانا نعیم اللہ جنر ل سیکرٹری پی کے 83مولانا مفتی قاری عدالت خان صدر ،مولانا ممتاز علی جنرل سیکرٹری ،پی کے 84مولانا بدر عالم صدر ، قاری حضرت عظیم جنرل سیکرٹری ، مولانا ضیا ء اللہ نائب صدر،پی کے 85مولانا محمد افضل خان منصوری صدر ، مولانا شیر محمد خاکسار جنر ل سیکرٹری ، مولانا مراد اور مولانا حسین علی نائب صدور جبکہ پی کے کے لئے 86مولانا عظیم اللہ کو صدر ، مولانا فضل امین جنرل سیکرٹری جبکہ مولانا نور الاسلام نائب صدر مقرر کیا گیا ۔
Discussion about this post