ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے بالائی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے شدید بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کافی نقصانات ہوئے ہیں ، گزشتہ رات بحرین کے علاقے مانکر میں شیر علی خان اور نور پرست نامی شخص کے پانچ کمروں پر مشتمل مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود اشیائے خوردونوش اور دیگر سازو سامان بھی مکمل طور پر ملبے تلے آکر تباہ ہوگیا ہے ، دوسرے طرف بحرین کے علاقے پرانہ گاؤں میں بھی دو مکان کو بھی حالیہ بارشوں کی وجہ سے جزوی طور پر نقصان پہنچا ہیں ۔
Discussion about this post