سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) اے وی ٹی خیبر ڈسٹرکٹ نیوز سوات کی پہلی سالگرہ پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ، تقریب میں اے وی ٹی خیبر ڈسٹرکٹ نیوز ملاکنڈ ڈویژن کے نمائندوں، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سوات کی صحافی برادری کی بھرپور شرکت ، تفصیلات کے مطابق اے وی ٹی خیبر ڈسٹرکٹ نیوز سوات کا ایک برس مکمل ہونے پر سالگرہ منایاگیا ، خپل کور ماڈل سکول میں منعقد ہونیوالی رنگا رنگ تقریب میں ضلع ناظم سوات کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی ڈسٹرکٹ نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف خالد خان اور ڈسٹرکٹ نیوز سوات کے انچارج سعید الرحمان نے ڈسٹرکٹ نیوز کا ایک سال مکمل ہونے اور ڈسٹرکٹ نیوز کا دورانیہ بڑھانے سمیت اے وی ٹی خیبر خصوصاً ڈسٹرکٹ نیوز کے ایک سالہ سفر پر تفصیلی روشنی ڈالی ، تقریب میں ڈسٹرکٹ نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا شرکاء نے اے وی ٹی خیبر ڈسٹرکٹ نیوزکی کاوشوں کو سراہا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ ، نائب ناظم جبار خان ، اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل سوات پریس کلب کے نائب صدر فضل رحیم خان پیپلزپارٹی کے شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ، سابق صوبائی وزیر واجد علی ، جماعت اسلامی کے اختر علی ، پاکستان مسلم لیگ ن انجینئر عمر فاروق خان ، جے یوآئی کے سید حبیب علی شاہ ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایم پی اے فضل حکیم ، دیربالا ، دیر لوئر ، شانگلہ ، بنیر اور ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی شخصیات ، صحافیوں نے خیبر نیوز سوات کے سالگرہ کے موقع پر پوری ٹیم اور خیبر نیوز کے دیگر ذمہ داروں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبر نیوز حقیقی معنون میں پختونوں کو درپیش مسائل بہترین انداز میں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے ، تحصیل کونسلر یوسف علی نے کہاکہ خیبر نیوز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بلاتفریق کوریج کرتے ہوئے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر ضلع ناظم ، سعید الرحمان ناظم جبار خان ، خالد خان ، سعیدالرحمان اور خیبر نیوزکے علاقائی نمائندوں کے ساتھ مل کر سالگرہ کیک کاٹا۔
Discussion about this post