سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سعودی عوام نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،ڈاکٹر شاہ خان، تفصیلات کے مطابق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر ڈاکٹر شا محمد خان نے کہا کے خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے وادی سوات کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے 71 گھروں کی تکمیل کا کام مکمل کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت وادی کالام میں 37 گھروں کا تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہیں۔اس سے پہلے بحرین میں 24 جبکہ مدین میں 9 گھر تعمیر کے بعد متاثرین کے حوالے کردیئے گئے تاکہ وہ ان گھروں میں اپنی زندگی معمول کے مطابق بسر کرسکیں۔اس دوران متاثرہ خاندانوں نے دل کھول کرسعودی عوام اور محمد بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود کو دعائیں دیں جو کہ ولی عہدو نا ئب صدر برائے سعو دی کابینہ وسعودی وزیر داخلہ ومنتظم اعلیٰ خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان ہے۔
Discussion about this post