سرگودھا(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سینکڑوں معصوم بچوں کے ساتھ شرمناک کام،یورپی ملک کی درخواست پر پاکستان میں بڑی گرفتاری،افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق ناروے کی حکومت کی درخواست پر چائلڈ پورنوگرافی کے گھناﺅنے کام میں ملوث سرگودھا سے گرفتارہونیوالے ملزم سعادت امین کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے ، سعادت امین کے بارے میں ناروے کی حکومت نے سفارتخانے کے ذریعے کارروائی کہا کہاتھاجس پر ناروے ایمبیسی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیاگیا اور اس گھناﺅنے کام میں ملوث ایک شخص سعادت امین عرف انکل منٹو کو گیارہ اپریل 2017ءکو گرفتارکیاگیاتھا ، گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے معصوم بچوں کی ہزاروں گھناﺅنی تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں ، ملزم کی ضمانت کے لئے کافی عرصے سے کوششیں جاری ہیں اور یہ دوسری بار ہے کہ اس کی ضمانت منسوخ کی گئی ہے ۔
کسی بھی شعبہ میں کامیابی کے لئے تعلیم کا حصول نہایت ہی ضروری ہے،ایم پی اے وقار احمد خان
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں...
Read more