جدہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم،مسلمان ممالک کی سب سے بڑی تنظیم ”او آئی سی “کے اقدام نے سب کو حیران کردیا، ایک بار پھر صرف مذمت۔ تفصیلات کے مطابق مسلمان ممالک کی سب سے بڑی تنظیم آرگنائزیشن آف ا سلامک کواپریشن او آئی سی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے تمام او آئی سی ممبر ممالک بالخصوص میانمار کے پڑوسی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہروہنگیا مسلمانوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور میانمار حکومت پر دباﺅ بڑھائیں، او آئی سی کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں میانمار کی حکومت سے بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو دورے اور اوآئی سی کے آفس کے قیام کی اجازت دی جائے تاکہ مسلمانوں کے صوبہ رخائن میں امداد فراہم کی جاسکے۔
15 روز میں دوسری بار اضافہ وزیر اعظم نے پیٹرول 3روپے20 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم...
Read more