سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جمعیت علماء اسلام سوات کے امیر قاری محمود اور جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد نے کہا ہے کہ سوات میں جے یوآئی ایک مضبوط سیاسی قوت ہے ، آئندہ الیکشن میں جے یوآئی سوات میں کلین سویپ کرے گی ، آٹھ اکتوبر کو گراسی گراؤنڈ کا جلسہ کامیاب ترین جلسہ ہوگا ، جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل چارباغ میں آٹھ اکتوبر کے جلسے کے حوالے سے منعقدہ کارکنوں کی ایک اجتماع کے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سوات میں جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط سیاسی ومذہبی قوت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں سوات سے جے یوآئی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ایک مضبوط قوت کے ساتھ ساتھ سوات کے عوام کی دلوں کا دھڑکن بھی ہے اور سوات میں آٹھ اکتوبر کو ہونیوالا جلسہ جے یوآئی کی کامیابی اور استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ، انہوں نے کہاکہ گراسی گراؤنڈ میں ہونیوالے اس جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے اور جلسہ کے دوران سوات کے اہم خاندان بھی جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔
مینگورہ میں ٹریفک اشارے پر نہ رکنے پر دو افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد،دونوں گرفتار
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ٹریفک اشارے پر نہ رکنے پر دو افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد،دونوں گرفتار...
Read more