سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی ،جائیداد کو غلط طریقے سے انتقال کرنے پر سابق تحصیلدار ،پٹواری اور گرد اور سمیت پانچ ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج ،تفتیش شروع ،گزشتہ روز ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخواہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صفدر بنگش اور سرکل افیسرعبد العلیم خان نے منگلور کے رہایشیوں محمد یار اور مہر ویش خان کے رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جس میں انہوں نے کہا تھا مندرجہ بالا ملزمان نے ساز باز کرکے انکی ایک کنال گیارہ مرلے زمین غلط طریقے سے دوسرے شخص کے نام انتقال کی ہے جس میں انہوں نے انکوائری کا اغاز کیا تھا اور اس سلسلے میں تمام گواہوں اور دیگر کے بیانات لینے کے بعد گزشتہ روز انہوں نے 409,419,420,468,471 پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان امیر اکبر سابق تحصیلدار ،فضل رازق سابق پٹواری،ظاہرشاہ سابق گرداور،جمعہ خان ولد طور خان ، سلطان حاضر ولد شیرین اور بختی روان ولد اجڑ خان ساکنان منگلور کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ مذید وسیع کردیا ۔
کوکارئی میں ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ کیجانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کوکارئی میں خپل کلیوال تنظیم کے افراد اور مقامی لوگوں کے لئے ریسکیو 1122...
Read more