ڈی پی او سوات نے مقامی ایم پی اے سے بدتمیزی کرنے پر مینگورہ تھانے کے تین اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ بھیج دیا ‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم پی اے فضل حکیم گزشہ روز ایک نوجوان کو بلا ایف آئی آر تھانے میں بند کرنے اور اس پر تشدد کے خلاف شکایت کرنے تھانے گئے جہاں پولیس اہلکاروں نے ان سے بدتمیزی کی جس پر انہوں نے ڈی پی او سوات کو تحریری شکایت کی ‘ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مینگورہ تھانے کے تین اہلکاروں اختر علی ‘ سلطان خان اور باچا کو کوارٹر گارڈ میں بند کرنے کا حکم دے دیا ‘ ایم پی ا ے فضل حکیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ سالہ نوجوان کو بغیر ایف آئی آر کے تھانے میں بند رکھا گیا اور اس پر تشدد بھی کیا گیا ‘ ان کا کہناتھا کہ وہ ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کوبھی غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘ دوسری جانب مینگورہ تھانے کے اہلکاروں کاکہنا ہے کہ مذکورہ لڑکے کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔