اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر اس کے ساتھ ہی ایک افسوسناک خبر بھی آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایف سی کالج یونیورسٹی کو ایک ہفتے کے لئے بند کر دیا گیا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ایف سی کالج یونیورسٹی کو بند کرنے کا مقصد کالج میں کرکٹ دیکھنے کے لئے آنے والے تماشائیوںکیلئے پارکنگ کا بندوبست کرنا ہے۔ دوسری طرف ایک ہفتہ یونیورسٹی بند رہنے سے طلباء اور اساتذہ انتہائی پریشان ہیں کیونکہ اس طرح طلبہ کی تعلیم کا حرج ہو گا۔ اس موقع پر پاکستان آنے والے ورلڈ الیون کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت جیسی سکیورٹی مہیا کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا مینگورہ کا نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب...
Read more