سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے بہادر سپورت سپاہی فضل امین نے لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، اسے اپنے آبائی علاقے لاخار ، شین میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ، پاک فوج کا بہادر سپاہی فضل امین ولد خانہ دوست دشمن کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ، شہید کے جسد خاکی کو پاک آرمی کے جوانوں کے دستے نے سلامی پیش کی ، اس موقع پر پاک آرمی کے کرنل حماد ، میجر مدثر ، صوبیدار یعقوب اور پاک آرمی کے دیگر جوان بھی موجود تھے ۔
جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان،پورا دن فائیر...
Read more