No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Sunday, January 17, 2021
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
No Result
View All Result
ZamungSwat
No Result
View All Result
Home National News

تحریک انصاف میں شمولیت؟ بالاخرچوہدری نثار دِل کی بات زبان پر لے ہی آئے

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
September 11, 2017
in National News
0
گیم پلٹ گئی،اختلافات اختلافات کے کھیل میں چوہدری نثار نے مریم نواز کیلئے کیا کردیا-حامد میر کا حیرت انگیزانکشاف
17
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اختلافات کے باوجود میرا نوازشریف کے ساتھ گزارا ہوسکتا ہے ،پارٹی میں گروہ بندی کرنے کو منافقت سمجھتا ہوں، عہدوں میں دلچسپی نہیں رکھتا ، وزارت خارجہ کا کبھی امیدوار تھا نہ نواز شریف سے ڈیمانڈ کی ،مریم نواز کا بے نظیر سے موازنہ قطعاً درست نہیں، انہیں عملی سیاستمیں خو د کوثابت کرنا ہوگا ،بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے ،تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سوال پر چوہدری نثار ایک دم مسکرا اُٹھے اور انہوں نے سوال کرنے والے سے کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی سے مسئلہ کیا ہے؟نواز شریف کے بعد شہبازشریف پارٹی صدارت کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں ، ووٹ کے تقدس کی بحالی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہوں لیکن طریقہ کارسے اختلاف ہے ،نوازشریف کوہمیشہ سمجھانے کی کوشش کی کہ کوئی آرمی چیف ’’اپنابندہ‘‘ نہیں ہوتا،نیشنل ایکشن پلان میں نے بنایا،کراچی آپریشن میں نے شروع کیا،رینجرزنے بہترین کارکردگی دکھائی،و زیرخارجہ ے اپنے گھرکی درستگی کے بیان سے اختلاف ہے ،ایسے بیان کے بعدپاکستان کودشمنوں کی کیاضرورت ہے ؟،مشرف کو باہر جانے کی اجازت ہم نے نہیں سپریم کورٹ نے دی ،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود میرا نوازشریف کے ساتھ گزارا ہوسکتا ہے ،ووٹ کے تقدس کیلئے نوازشریف کے ساتھ ہوں ،اس میں کسی کو شک نہیں کہ میرا وزیر اعلی پنجاب شریف کے ساتھ بھی گزارا ہوسکتا ہے ۔نوازشریف کے بعد پارٹی کا سنئیر ترین رکن ہوں، نواز شریف کے بعد شہبازشریف پارٹی صدر کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں ،پارٹی میں کبھی گروپ بندی نہیں کی اور نہ ہی کرونگا ،پارٹی میں گروہ بندی کرنے کو منافقت سمجھتا ہوں ۔آخری دم تک پارٹی میں رہوں گا ،نوازشریف اس وقت پارٹی صدر نہیں ہیں انکے ساتھ چلا جاسکتا ہے ،میری کوشش ہے کہ نوازشریف کو صحیح ان پٹ دیا جائے ۔مخصوص وجہ پر میں نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ،ایک خاص موقع پر بہت مایوس ہوا تھا اس لئے سیاست چھوڑنے کا کہا تھا ،میرے کئی دوستوں نے مجھے منانے کی کوشش کی شہبازشریف ،سعد رفیق ،اسحاق ڈار میرے پاس آئے اور کوشش کی کہ میں استعفیً نہ دوں ۔میں نے اس وقت سیاست چھوڑنے کا آپشن بھی دیا،اس وقت کہا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیں ۔سیاست سے علیحدگی بارے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔میں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کل تک میرا خیال تھا کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا میڈیا نے میری پریس کانفرنس میں کل تک والی بات پر توجہ نہیں دی ۔ میں نے اپنی چار سالہ کارکردگی پر پریس کانفرنس کرنی تھی شورمچادیا گیا پتہ نہیں میں کیا کرنے والا ہوں یا پارٹی چھوڑنے والا ہوں ۔نئی کابینہ میں خود شامل نہیں ہوا ۔میں عہدوں میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔ ۔انہوں نے کہا کہ میں وزارت خارجہ کا کبھی امیدوار تھا نہ نواز شریف سے ڈیمانڈ کی ۔شاہد خاقان عباسی کو میری مشاروت سے وزیر اعظم بنایا گیا ،نئی کابینہ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میرے پاس نوازشریف کا پیغام لے کر آئے اور وزیرداخلہ کی پیش کش کی جو میں قبول نہیں کی ، مجھے کئی ادوارمیں بہت سے لوگوں نے وزیر اعظم بننے کے آپشن دئیے جو میں نے قبول نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ یا صدارت میں کوئی دلچسپی نہیں ،میں وزارت عظمی کیلئے فٹ ہی نہیں ہوں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف ابھی تک سیاست میں عملی طور پر نہیں آئی ہیں پہلے انہیں عملی سیاست میں آنا ہوگا انکا سیاسی پروفائل بنے تو لوگ انہیں قبول کرینگےمریم صرف نوازشریف کی بیٹی ہیں ان کو ا پنی کارکردگی کی بنیاد پر خو د کوثابت کرنا ہوگا ،بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے ۔ مریم نواز اور بے نظیر کا موازنہ قطعاً درست نہیں بے نظیر نے بھٹو کے بعد گیارہ سال تک مصیبتیں جھیلیں ،جیلیں کاٹی تھی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے انہیں لیڈر مانا تھا ۔ چوہدر ی نثار نے کہا کہ وزرت داخلہ کسی کو اچھی نہیں لگتی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان میرے بالکل دوست رہے ہیں ،اس وجہ سے میری پیٹھ کے پیچھے مجھ پرتنقیدبھی ہوتی رہی ہے ،دھرنے والوں کومیری مرضی کے بغیرریڈزون میں جانے دیاگیا،عمران خان کے خلاف نہیں ہوں ،الزام کاجواب دیتاہوں ،عمران خان سکول کے زمانے سے میرے دوست ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کے باہر جانے کے خلاف ڈٹے رہے ،پرویزمشرف ک کو سیشن کورٹ میں ٹرائل کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت ہم نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے دی ،پرویزمشرف کانام ڈھائی سال ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں رہا،اس کاکریڈٹ حکومت کونہیں ملا،سارالزام حکومت پرنہیں لگناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کے تقدس کی بحالی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہوں لیکن طریقہ کارسے اختلاف ہے ۔ووٹ کا تقدس کارکردگی سے بہتربنایاجاسکتاہے ۔فوج اورسپریم کورٹ سے محاذآرائی کرکے ووٹ کاتقدس بحال نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں نے بنایا،نیشنل ایکشن پلان 5دن میں تیارہوا۔کراچی آپریشن فوج نے نہیں میں نے شروع کیا،رینجرزنے بہترین کارکردگی دکھائی ،کراچی آپریشن سویلین ہے اوریہ سویلین ہی رہناچاہئے۔پہلے جنرل رضوان ،پھرجنرل بلال اخبراچھے طریقے سے کراچی آپریشن آگے لیکرگئے ،پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے نیکٹانے بہترین کام کیا،نیکٹاکوہم نے فعال کیا،جوائنٹ انوسٹی گیشن فورس کی بلڈنگ تیارہے ،نیکٹاوزیراعظم کے ماتحت ہے ،وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں ہے ،آج نیکٹافعال ہے ،نیکٹاکے فوج اورصوبوں سے قریبی تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ و زیرخارجہ خواجہ آصف کے اپنے گھرکی درستگی کے بیان سے اختلاف ہے ،ایسے بیان کے بعدپاکستان کودشمنوں کی کیاضرورت ہے ؟میں وزارت خارجہ کاامیدوارکبھی نہیں تھااورنہ ہی میں نے نوازشریف سے ڈیمانڈکی ،وزارت خارجہ چارسال سے خالی تھیاگرامیدوارہوتاتووزیرخارجہ بن بھی جاتا۔بطوروزیرداخلہ میں نے افغانستان ،امریکہ کے بیانات پرردعمل دیا،ان کے خلاف بیان نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں اتناتناؤہے نہیں جتنابڑھاکرپیش کیاجاتاہے ،نوازشریف کوہمیشہ سمجھانے کی کوشش کی کہ کوئی آرمی چیف ’’اپنابندہ‘‘ نہیں ہوتا، فوج کااپنامائنڈسیٹ ہوتاہے اورسول قیادت کی اپنی سوچ ہوتی ہے ،مارشل لاء دورکی وجہ سے فوج کے بارے میں ایک مائنڈسیٹ بن گیاہے اگرمیرابھائی بھی آرمی چیف بنے گاتووہ پہلے اپنے ادارے کے بارے میں سوچے گا،پچھلے 10, 5سال میں سول ملٹری تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم سمیت پانچ لوگوں کومعلوم ہے کہ اس ملک کوسنگین خطرات ہیں ۔پاکستان کی سلامتی کوخطرات ہیں ،پاکستان کواندرونی وبیرونی خطرات درپیش ہیں ۔سابق آرمی چیف کومعلوم ہے کہ وہ خطرات کیاہیں

Related Posts

جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان

جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان
January 17, 2021
0
39

سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان،پورا دن فائیر...

Read more

مینگورہ میں گاڑی نہر میں جاگری،تین افراد شدید زخمی

مینگورہ میں گاڑی نہر میں جاگری،تین افراد شدید زخمی
January 17, 2021
0
26

سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں گاڑی نہر میں جاگری،تین افراد شدید زخمی پولیس کے مطابق گزشتہ روز حیات آباد مینگورہ...

Read more

انٹرمیڈیٹ رزلٹ

مقبول عام

  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
مسلسل 6سال تک آبروریزی کا شکار خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش متاثرہ خاتون نے ملزم سے اتنا عرصہ تعاون کرنے کی وجہ بھی بتا دی

مسلسل 6سال تک آبروریزی کا شکار خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش متاثرہ خاتون نے ملزم سے اتنا عرصہ تعاون کرنے کی وجہ بھی بتا دی

December 24, 2020
ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

January 11, 2021
جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان

جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان

January 17, 2021
مینگورہ میں گاڑی نہر میں جاگری،تین افراد شدید زخمی

مینگورہ میں گاڑی نہر میں جاگری،تین افراد شدید زخمی

January 17, 2021
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لو گ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

سوات، مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

January 17, 2021
ADVERTISEMENT
  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
کیا بھٹو کو پھانسی سے پہلے ہی مار دیا گیا تھا؟ وہ شخص کون تھا جو بھٹو کا پاجامہ اتار کر پوشیدہ اعضاء کی تصاویر بناتا رہا؟ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو استعفیٰ دے دیں گے؟سابق فوجی افسر کا حامد میر کو ٹویٹ میں انکشاف

October 22, 2019
سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

March 7, 2019
جلسے میں خواتین سے بدسلوکی !عمران خان طلب کیا جاسکتا ہے‘ رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

October 22, 2019
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

0
بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

0

جہلم میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے بعد کشیدگی، فوج تعینات

0
پرستان سے واپسی

پرستان سے واپسی

0
جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان

جی ٹی روڈ پر کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اگ لگ گئی،کروڑوں روپے کا نقصان

January 17, 2021
مینگورہ میں گاڑی نہر میں جاگری،تین افراد شدید زخمی

مینگورہ میں گاڑی نہر میں جاگری،تین افراد شدید زخمی

January 17, 2021
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لو گ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

سوات، مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

January 17, 2021
115 ارب روپے کا سکینڈل،اہم کرداروں میں وفاقی وزیر مراد سعید بھی شامل، وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا

115 ارب روپے کا سکینڈل،اہم کرداروں میں وفاقی وزیر مراد سعید بھی شامل، وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا

January 17, 2021
  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.